صرف 1 لیٹر میں 50 کلومیٹر: پاکستان میں نئی گاڑی کی لانچ، عوام کیلئے خوشخبری

پاکستان میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر شہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں مقامی سطح پر تیار کی گئی ایک نئی ماڈل کی گاڑی متعارف کروائی گئی ہے جو صرف 1 لیٹر پیٹرول میں 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گاڑی

یہ گاڑی کراچی کے ایک نجی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے نوجوان انجینیئرز نے تیار کی ہے، جسے شیل پاکستان کے تعاون سے لانچ کیا گیا ہے۔ لانچنگ تقریب میں صنعت، تعلیم اور ماحولیات سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

کم خرچ، ماحول دوست گاڑی

اس کا نام “تھنڈرر” رکھا گیا ہے، جو اپنی کم فیول کھپت اور ہلکے ڈیزائن کے باعث نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔ گاڑی سنگل سیٹر ہے انجن رکھتی ہے۔ اس کا ڈھانچہ ایلومینیم سے بنایا گیا ہے تاکہ وزن کم ہو اور ایندھن کی بچت ممکن ہو۔

گاڑی بنانے والے نوجوان طلبہ نے بتایا کہ یہ منصوبہ تربیتی پروگرام کا حصہ ہے جس میں انہیں انجینئرنگ، ڈیزائننگ اور فیول ایفیشنسی کی عملی تربیت دی گئی۔ اس منصوبے میں شامل بیشتر طلبہ نے پہلی بار کسی مکمل گاڑی کی تیاری میں حصہ لیا۔

شہریوں کی دلچسپی میں اضافہ

تفصیلات سامنے آنے کے بعد شہریوں میں خاصی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس کو “عام آدمی کی سواری” قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی کوششوں کو صنعتی سطح پر فروغ دیا جائے۔

ماہرین کی رائے

ماحولیاتی ماہرین نے وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کم ایندھن خرچ کرنے والی اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک گاڑیاں پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں معاشی بہتری کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ان ماڈلز کی تیاری اور مارکیٹ میں فراہمی کو فروغ دے تو ٹرانسپورٹ کا نظام بدل سکتا ہے۔

مستقبل کی منصوبہ بندی

ایس او ایس ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کامیاب ماڈل کے بعد مزید جدید فیچرز کے ساتھ نئی گاڑیاں تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نوجوانوں کے ان تخلیقی منصوبوں کو ملکی سطح پر فروغ دینے کے لیے تعاون فراہم کرے۔