لبنان کے مرکزی بینک کی جانب سے حزب اللہ کے مالی ادارے “القرض الحسن” پر پابندی

لبنان کے مرکزی بینک
لبنان کے مرکزی بینک

16 -جولائی 2025:

لبنان کے مرکزی بینک نے حزب اللہ کے مالی نیٹ ورک کے اہم ادارے القرض الحسن پر باضابطہ پابندی عائد کر دی ہے۔ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ القرض الحسن غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور حکومتی مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔یہ پابندی ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب لبنان کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ مرکزی بینک نے ادارے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں اور حکام کو اس کی مالی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ القرض الحسن کو حزب اللہ کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس پابندی کو حکومت کی بین الاقوامی دباؤ کے تحت شفافیت اور احتساب کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔حزب اللہ کی جانب سے تاحال اس اقدام پر کوئی باضابطہ آیا۔