
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق اووسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں، وزارت داخلہ کے تعاون سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کا سفر جاری رہےگا۔
پاکستان اس فہرست میں 100ویں نمبر پر ہے، پاکستان کے ساتھ صومالیہ اور یمن بھی 100ویں نمبر پر موجود ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا۔
جرمنی، آئرلینڈ، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، اٹلی اور اسپین تیسرے نمبر پر ہیں ، ان ممالک کے شہری ویزے کے بغیر 189 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔
دونوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری دنیا کے 190 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ دوسرا نمبر جاپان اور جنوبی کوریا کا ہے۔
سنگاپور مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والا دنیا کا واحد ملک ہے ،سنگاپور کے پاسپورٹ کے حامل شہری دنیا کے 193 ممالک میں ویزہ فری انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔