لاہور سے کراچی جتنا فاصلہ محض ڈھائی گھنٹے میں طے کرنیوالی ٹرین تیار

2025-7-16 تاریخ:
پاکستان کے ریلوے نظام میں انقلابی پیش رفت، لاہور سے کراچی کا فاصلہ اب صرف ڈھائی گھنٹے میں طے ہوگا۔ اس مقصد کے لیے جدید ترین تیز رفتار ٹرین تیار کرلی گئی ہے، جو اپنی برق رفتار کارکردگی سے سفری دنیا میں نیا باب رقم کرے گی۔لاہور سے کراچی کا روایتی سفر جو عموماً 16 سے 18 گھنٹوں پر محیط ہوتا تھا، اب ایک انتہائی مختصر دورانیے میں مکمل کیا جا سکے گا۔ اس تیز رفتار ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 600 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے، جو جدید ایروڈائنامک ٹیکنالوجی اور خصوصی انجن کی بدولت ممکن ہو سکی ہے۔یہ منصوبہ ملک کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
کراچی سفر کرنے والے کاروباری حضرات، طلباء اور سیاحوں کے لیے یہ سہولت وقت کی بچت اور آرام دہ سفر کی ضمانت فراہم کرے گی۔حکام کے مطابق ابتدائی آزمائشی سفر آئندہ چند ماہ میں متوقع ہے، جس کے بعد عوام کے لیے اس سروس کو باضابطہ طور پر کھولا جائے گا۔ لاہور سے کراچی سفر کرنے والی یہ ٹرین نہ صرف پاکستان میں بلکہ پورے خطے میں تیز ترین ریل سروسز میں شمار ہو گی۔