ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کیخلاف تاجروں کی ہڑتال، مختلف شہروں میں کاروباربند

تاجروں کی ہڑتال
تاجروں کی ہڑتال

اسلام آباد: ملک بھر میں تاجروں نے ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کی، جس کے باعث مختلف شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ نئے قوانین چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے ناقابلِ برداشت ہیں۔ ان کے مطابق حکومت بغیر مشاورت کے پالیسیاں نافذ کر رہی ہے، جس سے کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اور دیگر شہروں میں اہم بازار اور مارکیٹیں بند رہیں۔ کئی جگہوں پر تاجر تنظیموں کی جانب سے علامتی احتجاج بھی کیا گیا۔

تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر نئے ٹیکس قوانین پر نظرثانی کرے اور ان سے مشاورت کے بعد قابلِ عمل نظام متعارف کروائے، ورنہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔