ایران کے صوبے فارس میں مسافر بس کو حادثہ، 21 افراد جاں بحق

ایران کے صوبے فارس میں مسافر بس کو حادثہ
ایران کے صوبے فارس میں مسافر بس کو حادثہ

تاریخ: 20 جولائی 2025

ایران کے جنوبی علاقے صوبہ فارس میں ایک افسوسناک حادثے میں مسافر بس الٹنے سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ایک تنگ موڑ کاٹتے ہوئے قابو سے باہر ہو گئی۔مقامی حکام کے مطابق، یہ مسافر بس شیراز سے یزد کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک ایک کھائی میں جا گری۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کی لاپرواہی یا بریک فیل ہونا ہو سکتی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

فارس کے گورنر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں سڑک حادثات کی شرح نسبتاً زیادہ ہے، اور ایسے واقعات عموماً تیز رفتاری، خراب سڑکوں یا گاڑیوں کی ناقص حالت کے باعث پیش آتے ہیں۔

حکام کی جانب سے حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے