برطانوی سرجن نے کروڑوں کی انشورنس کیلئے اپنی دونوں ٹانگیں کاٹ ڈالیں

برطانیہ میں ایک حیران کن واقعے نے سب کو چونکا دیا، جب ایک معروف سرجن نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی دونوں ٹانگیں جان بوجھ کر کٹوا ڈالیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 58 سالہ ڈاکٹر ریچرڈ ہارپر، جو لندن کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں سرجری کے شعبے سے منسلک تھے، نے ایک سنگین جھوٹ پر مبنی انشورنس کلیم دائر کیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک حادثے میں ان کی دونوں ٹانگیں ناقابل علاج حد تک متاثر ہو گئیں۔
تاہم بعد ازاں انشورنس کمپنی کی جانب سے کی گئی تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ مذکورہ حادثہ خود ساختہ تھا، اور ڈاکٹر ہارپر نے مکمل منصوبہ بندی کے تحت اپنے جسمانی اعضا کی قربانی دی تاکہ وہ تقریباً 25 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 90 کروڑ پاکستانی روپے) کا انشورنس کلیم حاصل کر سکیں۔
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈاکٹر ہارپر پر شدید مالی دباؤ تھا اور انہوں نے اپنے قریبی دوست کے مشورے پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے ڈاکٹر کو فراڈ، خود کو نقصان پہنچانے اور جعلسازی کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔
لندن پولیس کے ترجمان کے مطابق
“یہ ایک افسوسناک اور ناقابل یقین واقعہ ہے، جہاں ایک تعلیم یافتہ اور ذمہ دار پیشے سے وابستہ فرد نے ذاتی مالی مفاد کے لیے اتنا انتہائی قدم اٹھایا۔