واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے کیمرے میں نائٹ موڈ فیچر متعارف

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے

ٹیکنالوجی کی دنیا میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب ایپ کے اندر موجود کیمرے میں نائٹ موڈ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

نائٹ موڈ کا مقصد کم روشنی والے ماحول میں بہتر تصاویر کھینچنا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اندھیرے یا کم روشنی میں واضح اور بہتر کوالٹی کی تصاویر لے سکیں گے۔

فی الحال یہ نیا فیچر مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے اور جلد ہی تمام اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا۔ ماہرین کے مطابق یہ اپڈیٹ ان صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگی جو واٹس ایپ کیمرہ کو تصاویر یا ویڈیوز بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے نائٹ موڈ کے علاوہ دیگر کیمرہ فیچرز پر بھی کام جاری ہے تاکہ صارفین کو بہتر اور جدید تجربہ فراہم کیا جا سکے۔