ندا یاسر نے شوہروں کو قابو کرنے کا راز بتا دیا

کراچی: پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے، جس میں انہوں نے شوہروں کو قابو میں رکھنے کا اپنا ذاتی نسخہ عوام کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
ایک مارننگ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ اگر عورت چاہے تو وہ محبت، عقل اور تھوڑے سے صبر سے شوہر کو اپنی مرضی کے مطابق چلا سکتی ہے۔ ندا یاسر کے مطابق، “شوہر کو قابو کرنا کوئی مشکل کام نہیں، بس عورت کو تھوڑا سمجھدار ہونا پڑتا ہے۔”
ندا یاسر نے مزید کہا کہ خواتین اگر وقت پر کھانا تیار کریں، شوہر کی بات کو اہمیت دیں اور بلاوجہ بحث سے گریز کریں تو گھر میں خوشی اور سکون قائم رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوہر کو قابو میں رکھنے کا سب سے بڑا ہنر یہی ہے کہ عورت وقت کے ساتھ ساتھ اپنی زبان اور مزاج پر قابو رکھے۔
سوشل میڈیا پر ندا یاسر کا یہ بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، اور کئی خواتین ان کے اس مشورے کو قابلِ عمل قرار دے رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے مذاق میں کہا کہ “ندا باجی نے آخرکار وہ راز بتا دیا جس کی تلاش ہر بیوی کو ہوتی ہے۔“