زلزلے زیر زمین زندگی کوتوانائی فراہم کرتے ہیں!چینی سائنسدانوں کی حیران کن دریافت

چین نے سائنس اور خلائی تحقیق کے میدان میں دو اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہوں نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
پہلی اہم کامیابی میں چینی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ زلزلے زمین کے اندر موجود چھوٹی جاندار مخلوقات (مائیکرو آرگینزمز) کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جب زمین کی تہیں حرکت کرتی ہیں تو چٹانوں کے درمیان کیمیائی ردعمل پیدا ہوتا ہے، جس سے ایسی توانائی بنتی ہے جو زیرِ زمین موجود زندگی کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ دریافت زمین کی گہرائی میں زندگی کی نئی شکلوں کو سمجھنے میں مدد دے گی۔
دوسری جانب، چین نے اپنے انسان بردار چاند مشن کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے چاند گاڑی کے ٹیک آف اور لینڈنگ کا کامیاب تجربہ مکمل کیا ہے۔ یہ تجربہ چاند جیسے حالات میں کیا گیا، جس میں گاڑی نے خلا کی جانب پرواز کی اور پھر محفوظ انداز میں واپس زمین پر اتاری گئی۔
چینی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ 2030 میں خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کے مشن کی تیاری کا حصہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کامیابی چین کو اُن ممالک کی صف میں کھڑا کر دے گی جو چاند پر انسان بھیجنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔