عائزہ خان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر وائرل

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان ان دنوں نیدرلینڈز کے دورے پر ہیں، جہاں سے لی گئی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ایمسٹرڈیم سمیت نیدرلینڈز کے مختلف مقامات سے تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں انہیں سائیکلنگ کرتے، پھولوں کی منڈیوں میں گھومتے اور تاریخی مقامات پر دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر میں اداکارہ کو سادہ اور نفیس لباس میں دیکھا گیا، جس پر مداحوں نے انہیں سراہتے ہوئے متعدد تبصرے کیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کو ’’خوبصورت‘‘، ’’باوقار‘‘ اور ’’فیشن ایبل‘‘ قرار دیا۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر پر چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں لائکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ عائزہ خان پاکستان کے معروف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
عائزہ خان کی جانب سے نیدرلینڈز کے دورے سے متعلق مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم سوشل میڈیا پوسٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دورہ نجی نوعیت کا ہے۔