بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

شاہ رخ خان فلم
شاہ رخ خان فلم

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران زخمی ہو گئے، جس کے بعد شوٹنگ فوری طور پر روک دی گئی۔ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہ رخ خان ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ شوٹنگ کے دوران ایک سین میں انہیں دوڑتے ہوئے ایک چیز سے بچنا تھا، مگر توازن بگڑنے کے باعث وہ گر گئے اور اُن کے بازو اور چہرے پر چوٹ آئی۔

حادثے کے فوراً بعد موجود میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، اور بعد ازاں انہیں احتیاطاً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد مکمل آرام کا مشورہ دیا۔فلم یونٹ کے مطابق چوٹ زیادہ گہری نہیں، تاہم ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق شاہ رخ کو چند دن آرام دینا ضروری ہے۔ اس دوران شوٹنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور دوبارہ شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔