سنگاپور میں سڑک اچانک دھنسنے سے گاڑی گڑھے میں جا گری

دھنسنے سے گاڑی گڑھے میں

شہر کے ایک اہم علاقے میں سڑک اچانک زمین میں دھنس گئی، جس کے باعث ایک گاڑی گڑھے میں جا گری۔ واقعہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب سڑک پر عام ٹریفک چل رہی تھی۔

حکام کے مطابق زیرِ زمین پانی کی پائپ لائن میں لیکیج کے باعث زمین نیچے سے نرم ہو چکی تھی، جس کے نتیجے میں اچانک ایک بڑا گڑھا بن گیا۔ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر گڑھے میں چلی گئی، تاہم ڈرائیور محفوظ رہا اور اسے فوری طور پر ریسکیو کر لیا گیا۔

سڑک کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی افراد نے اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو چند گھنٹوں میں وائرل ہو گئیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی اچانک غائب ہو جاتی ہے اور لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ شہر بھر کی پرانی سڑکوں اور پائپ لائنوں کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے