راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے شہریوں کو مشکلات، نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے

راولپنڈی ، اسلام آباد میں موسلادھار بارش
راولپنڈی ، اسلام آباد میں موسلادھار بارش

تاریخ: 17 جولائی 2025

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جمعرات کی صبح سے جاری ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے لگا ہے۔ شدید بارش کے نتیجے میں نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

راولپنڈی، اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ اسکول جانے والے طلبا اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔