واٹس ایپ کیمرے کیلئے زبردست فیچر متعارف

زبردست فیچر متعارف

پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے اپنے کیمرے کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز لینے میں مزید آسانی حاصل ہوگی۔

نئے فیچر کے تحت اب صارفین واٹس ایپ کیمرہ کھول کر اسکرین پر اوپر یا نیچے انگلی سلائیڈ کر کے آسانی سے فوٹو اور ویڈیو موڈ کے درمیان تبدیلی کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے صارفین کو ایک بٹن دبا کر ویڈیو ریکارڈ کرنی پڑتی تھی، لیکن اب صرف ایک آسان حرکت سے ویڈیو اور تصویر لینا ممکن ہو گیا ہے۔

یہ فیچر فی الحال کچھ صارفین کو دستیاب ہے، تاہم جلد ہی اسے تمام اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ واٹس ایپ کا مقصد کیمرہ استعمال کرنے کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ لوگ فوری اور آسان طریقے سے اپنی یادگار لمحات محفوظ کر سکیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اپڈیٹ خاص طور پر اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگی جو واٹس ایپ کے ذریعے روزانہ تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔