لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

لاہور – 15 جولائی 2025
پنجاب کے مختلف شہروں میں آج صبح سے وقفے وقفے سے جاری تیز بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش لاہور میں علی الصبح شروع ہونے والی بارش نے درجہ حرارت کو 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا دیا، جو گزشتہ چند روز کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔
گرمی کی شدت میں واضح کمی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق مون سون سسٹم شمال مشرقی پنجاب میں سرگرم ہے، جو مزید بارشیں لا سکتا ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں، بالخصوص وہ علاقے جہاں پانی کی قلت تھی۔ تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کیونکہ بعض علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی بھرنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ شہریوں نے موسم کی تبدیلی کو خوش آمدید کہا۔