سعودی عرب میں خوفناک حادثہ، چلتا ہوا جھولا دو ٹکڑے ہوگیا

سعودی عرب میں خوفناک حادث
Horrible accident in Saudi Arabia

سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع ایک تفریحی پارک میں خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں بچوں کا جھولا اچانک چلتے چلتے دو ٹکڑے ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں جھولے میں بیٹھے متعدد افراد زمین پر گر گئے، جس سے کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ پارک انتظامیہ نے فوری طور پر پارک بند کر دیا جبکہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی حکام نے خوفناک حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ جھولا دو ٹکڑے ہوگیا تو اس کی اصل وجہ کیا تھی۔