گوگل کے سربراہ کتنی دولت کے مالک ہیں؟

گوگل کے سربراہ

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار پچائی اب باضابطہ طور پر ارب پتی بن چکے ہیں۔ مختلف مالیاتی رپورٹس کے مطابق، ان کی خالص دولت کا اندازہ 1.1 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔

یہ اضافہ مرکزی کمپنی کے حصص میں حالیہ اضافے کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پچائی کے پاس کمپنی کے تقریباً 0.02 فیصد شیئرز موجود ہیں، جن کی موجودہ مالیت تقریباً 440 ملین ڈالر ہے۔

گوگل کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، پچائی کو گزشتہ برس 10.7 ملین ڈالر کا سالانہ معاوضہ دیا گیا، جس میں 2 ملین ڈالر تنخواہ جبکہ باقی رقم مختلف مراعات، بونسز اور اسٹاک آپشنز پر مشتمل تھی۔ اس سے قبل 2022 میں ان کی آمدن 226 ملین ڈالر سے زائد تھی۔

سردار پچائی کا تعلق بھارت کے شہر چنئی سے ہے۔ انہوں نے 2004 میں گوگل میں شمولیت اختیار کی اور کروم اور اینڈرائیڈ جیسے اہم منصوبوں کی نگرانی کی۔ 2015 میں وہ گوگل بنے، جبکہ 2019 میں انہیں کا بھی سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

پچائی کے ارب پتی بننے پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ ان چند افراد میں سے ہیں جنہوں نے کسی کمپنی کے بانی نہ ہونے کے باوجود، محض اپنی کارکردگی اور وژن کی بنیاد پر اس مقام تک رسائی حاصل کی۔