ذہن میں دوست کا بھیجا ہوا ساز تھا، گلوکار اشعل نے اپنے مشہور گانے کا دلچسپ قصہ سنا دیا

نوجوان گلوکار اشعل نے اپنے ایک مشہور گانے کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کی دھن انہیں ایک دوست کی جانب سے بھیجے گئے ساز سے ملی، جو کئی دنوں تک ان کے ذہن میں گونجتی رہی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشعل نے کہا کہ ان کے دوست نے انہیں ایک انسٹرومنٹل کلپ بھیجا تھا، جسے سن کر وہ متاثر ہوئے اور اسی پر گانے کی بنیاد رکھی۔
گلوکار نے بتایا، “وہ ساز میرے ذہن سے نکل نہیں رہا تھا، میں نے اس پر کام شروع کیا اور چند دنوں میں مکمل گانا تیار ہو گیا۔
اشعل نے گانے کا نام نہیں بتایا، تاہم مداحوں کا خیال ہے کہ ان کا اشارہ اُن کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے حالیہ گانے کی طرف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ گانا اتنی جلدی مقبول ہو جائے گا، اور اس گانے کے بعد انہیں کئی نئے پروجیکٹس کی پیشکش بھی ہوئی ہے۔
گلوکار اشعل نے یہ بھی بتایا کہ وہ آنے والے مہینوں میں مزید نئے گانے ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن پر کام جاری ہے۔