یوٹیوب سے آمدنی کے حصول کیلئے نئی پالیسیوں کا نفاذ

یوٹیوب سے آمدنی
یوٹیوب سے آمدنی

کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مواد بنانے والوں کیلئے نئی مونیٹائزیشن پالیسیوں کا اعلان کر دیا ہے جن کے تحت صارفین کو آمدنی کے حصول کیلئے سخت شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔یوٹیوب سے آمدنی کے خواہشمند تخلیق کاروں کو اب 500 سبسکرائبرز کے ساتھ کم از کم 3,000 گھنٹوں کا عوامی واچ ٹائم یا 90 دنوں میں 30 لاکھ شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔ اس سے قبل یہ معیار نسبتاً کم تھا، تاہم کمپنی کا مؤقف ہے کہ نئی پالیسیوں کا مقصد معیاری اور مستقل مواد کی حوصلہ افزائی ہے۔

یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ صرف ویڈیوز اپ لوڈ کرنا کافی نہیں ہوگا، بلکہ پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈلائنز پر مکمل عمل درآمد بھی لازم ہوگا۔ نئی شرائط کا اطلاق اگست 2025 سے مرحلہ وار شروع ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں ان یوٹیوبرز کیلئے چیلنج بن سکتی ہیں جو ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ تاہم یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات تخلیق کاروں کو بہتر مواقع فراہم کرنے اور پلیٹ فارم کو محفوظ اور مثبت بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں- خیال رہے کہ یوٹیوب سے آمدنی حاصل کرنے والے تخلیق کاروں کی تعداد دنیا بھر میں لاکھوں میں ہے اور یہ ان کا بنیادی ذریعہ معاش بن چکا ہے۔