کے پی: گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، حکام نے الرٹ جاری کر دیا

گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ
گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ

خیبر پختونخوا کے شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم گرما کی شدت کے باعث گلیشیائی جھیل کے پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی -ڈیزا) ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے چترال اور گلگت بلتستان سے ملحقہ علاقوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق، گلوبل وارمنگ اور غیرمعمولی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث کئی گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے “گلیشیائی جھیلوں”میں پانی کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ خاص طور پر چترال کے علاقے گرم چشمہ کے قریب واقع شیشی کوہ گلیشیئر کی صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور رہائشیوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ علاقوں میں ممکنہ انخلاء، مواصلاتی نظام کی بحالی اور امدادی سامان کی پیشگی فراہمی کے اقدامات بھی زیر غور ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جو جھیل پر دباؤ میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ اگر جھیل پھٹتی ہے تو نشیبی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔