نادرا کا عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرانے کا اعلان

نادرا کا عوام کیلئے ایک اور سہولت

اسلام آباد: نادرا نے شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کے لیے نئی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس کے تحت شہری گھر بیٹھے نادرا سے رابطہ کر کے شناختی کارڈ کی تجدید، تصدیق یا نئی درخواست جمع کرا سکیں گے۔

نادرا کے مطابق شہری ہیلپ لائن 1777 پر کال کر کے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ کال کے بعد نادرا کا نمائندہ متعلقہ فرد سے رابطہ کرے گا اور تمام کارروائی گھر پر مکمل کی جائے گی۔

یہ سروس ابتدائی طور پر اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں شروع کی گئی ہے۔ بعد میں اسے دوسرے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

نادرا کا کہنا ہے کہ یہ خاص طور پر بزرگ افراد، خواتین اور دیہی علاقوں کے لوگوں کے لیے مفید ہوگی۔نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی فیس معمول کے مطابق ہی ہوگی، جبکہ گھر آنے کی معمولی سروس فیس بھی وصول کی جائے گی۔