پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

پاکستان ریلویز
پاکستان ریلویز

تاریخ: 18 جولائی 2025

اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو بنیاد بناتے ہوئے ملک بھر میں چلنے والی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 19 جولائی 2025 سے ہوگا اور تمام کلاسز پر لاگو ہو گا۔ترجمان ریلویز کے مطابق کرایوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جو ٹرین کے روٹ، فاصلے اور کلاس کے اعتبار سے مختلف ہو سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ریلوے کے بڑھتے ہوئے آپریٹنگ اخراجات کو پورا کرنا اور ادارے کو مالی طور پر مستحکم بنانا ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ روزانہ سفر کرنے والے مسافروں، طلبہ اور ملازمین نے کرایوں میں اس اضافے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، اب سفر بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ریلویز حکام کا کہنا ہے کہ وہ کرایوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سروس میں بہتری، ٹرینوں کی وقت پر آمد و رفت، اور جدید سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ مسافروں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔