بھارتی اداکارہ نے پیسے واپس نہ کرنے پر بالی وڈ پروڈیوسر کو سر عام چپل دے ماری

بھارتی شوبز انڈسٹری سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک معروف بھارتی اداکارہ نے ایک بالی وڈ پروڈیوسر کو سرِعام چپل مار دی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے مداحوں اور انڈسٹری کے حلقوں میں تہلکہ مچا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اداکارہ کا مؤقف تھا کہ پروڈیوسر نے کئی ماہ پہلے اس سے فلم کے لیے ادھار لیا گیا معاوضہ واپس نہیں کیا۔ بارہا یاد دہانی کے باوجود، جب رقم واپس نہ ملی تو بھارتی اداکارہ نے برداشت کھو دی اور ایک عوامی مقام پر موجود پروڈیوسر کو چپل دے ماری۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکارہ نے پہلے پرامن طریقے سے بات چیت کی کوشش کی، لیکن پروڈیوسر کی بے رخی پر اُن کا غصہ پھٹ پڑا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ “میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا تھا، میں نے انصاف کے لیے یہ قدم اٹھایا۔”
واقعہ بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں میں چھا گیا ہے، اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مکس ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین بھارتی اداکارہ کی جرات کو سراہ رہے ہیں، تو کچھ اسے غلط طرزِ عمل قرار دے رہے ہیں۔
فلم انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف مالی معاملات کی شفافیت پر سوالات اٹھاتا ہے بلکہ پروفیشنل تعلقات میں اعتماد کی کمی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔