امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر

Pakistani ambassador اسرائیل
پاکستانی سفیر

واشنگٹن: پاکستان کے امریکا میں تعینات سفیر نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے خارجہ پالیسی کے فیصلے کرتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور اس اہم مسئلے پر کوئی بھی فیصلہ ملکی مفاد، فلسطینی عوام کی امنگوں اور اسلامی دنیا کے مؤقف کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہامریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیںاور پاکستان کو اس ضمن میں کوئی دباؤ یا شرط موصول نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور مفاہمت کی بنیاد پر استوار ہیں، اور پاکستان امریکی قیادت کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کرتا ہے۔