ٹیوٹا نے ’کرولا کراس ‘کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کمی کر دی

ٹیوٹا نے ’کرولا کراس ‘کی قیمت میں 6 لاکھ

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں اپنی مقبول گاڑی کرولا کراس کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرولا کراس کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے، جو کہ مقامی مارکیٹ میں صارفین کے لیے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا سبب روپے کی قدر میں بہتری اور درآمدی اخراجات میں کمی بتایا جا رہا ہے۔ ٹویوٹا کرولا کراس، جو کہ ایک ہائبرڈ ہے، پاکستان میں شہری اور فیملی استعمال کے لیے کافی مقبول رہی ہے۔

ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ نئی قیمت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، جس سے نہ صرف موجودہ صارفین بلکہ نئے خریدار بھی مستفید ہو سکیں گے۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق کرولا کراس کی قیمت میں کمی سے ٹویوٹا کی فروخت میں اضافہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ کرولا کراس کو اس کی فیول ایفیشینسی، آرام دہ ڈرائیو اور جدید فیچرز کی بدولت پاکستانی صارفین میں خاصی پذیرائی حاصل ہے۔ ٹویوٹا کی اس پیش رفت کو آٹو انڈسٹری کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔