ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں ناکام رہی اور پاکستانی بولرز نے نپی تلی گیند بازی سے حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔
جواب میں پاکستانی اوپنرز نے پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کر لیا۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں اور آسٹریلوی بولنگ کو مکمل طور پر بے اثر کر دیا۔
پاکستان کی اس فتح نے ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور شائقین کرکٹ کی امیدوں کو بھی نئی جِلا ملی ہے۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی اب تک متاثرکن رہی ہے اور ٹیم کے کھلاڑی فارم میں نظر آ رہے ہیں، جس سے اگلے میچز میں کامیابی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔